آپ کا ڈیٹا

ہم چاہتے ہیں کہ ہم جو ڈیٹا جمع اور استعمال کرتے ہیں آپ اس کو سمجھیں۔

جب آپ Google سروسز کا استعمال کرتے ہیں تو آپ اپنے ڈیٹا کے ساتھ ہم پر بھروسہ کرتے ہیں۔ آپ کیلئے اپنی سروسز بہتر بنانے کیلئے ہم کونسا ڈیٹا جمع کرتے ہیں اور اسے کیسے استعمال کرتے ہیں اس بارے میں واضح ہونا ہماری ذمہ داری ہے۔

یہ وہ تین بنیادی قسم کے ڈیٹا ہیں جو ہم جمع کرتے ہیں:

چیزیں جو آپ کرتے ہیں

جب آپ ہماری سروسز استعمال کرتے ہیں— مثلاً Google پر کچھ تلاش کرتے ہیں، Google Maps پر ڈائریکشنز حاصل کرتے ہیں یا YouTube پر کوئی ویڈیو دیکھتے ہیں — تو ہم ڈیٹا استعمال کرتے ہیں تاکہ یہ سروسز آپ کیلئے کام کر سکیں۔ اس میں درج ذیل چیزیں شامل ہو سکتی ہیں:

  • چیزیں جو آپ تلاش کرتے ہیں
  • ویب سائٹس جو آپ ملاحظہ کرتے ہیں
  • ویڈیوز جو آپ دیکھتے ہیں
  • وہ اشتہارات جن پر آپ کلک کرتے یا تھپتھپاتے ہیں
  • آپ کا مقام
  • آلہ کی معلومات
  • IP پتہ اور کوکی ڈیٹا

چیزیں جو آپ بناتے ہیں

اگر آپ اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان ہوتے ہیں تو ہماری سروسز کا استعمال کر کے آپ جو بناتے ہیں ہم اس کو اسٹور اور محفوظ کرتے ہیں۔ اس میں درج ذیل چیزیں شامل ہو سکتی ہیں:

  • آپ Gmail پر جو ای میلز بھیجتے اور وصول کرتے ہیں
  • رابطے جو آپ شامل کرتے ہیں
  • کیلینڈر کے ایونٹس
  • تصاویر اور ویڈیوز جو آپ اپ لوڈ کرتے ہیں
  • Drive پر Docs, Sheets اور Slides

چیزیں جو آپ کو "آپ" بناتی ہیں

جب آپ کسی Google اکاؤنٹ کیلئے سائن اپ کرتے ہیں تو آپ ہمیں جو بنیادی معلومات دیتے ہیں ہم اس کو رکھتے ہیں۔ اس میں آپ کی درج ذیل معلومات شامل ہو سکتی ہیں:

  • نام
  • ای میل پتہ اور پاس ورڈ
  • سالگرہ
  • جنس
  • فون نمبر
  • ملک
 اسمارٹ فون پر Google Maps

Google Maps آپ کو مقامات پر زیادہ تیزی سے کیسے لے جاتا ہے

جب آپ Google Maps ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کا فون آپ کے مقام کے بارے میں ڈیٹا کے گمنام بٹ Google کو واپس بھیجتا ہے۔ اسے ٹریفک پیٹرنز کی شناخت کرنے کیلئے آپ کے آس پاس کے لوگوں کے ڈیٹا سے ملایا جاتا ہے۔ مثلاً، جب بہت ساری گاڑیاں ایک ہی اسٹریٹ میں دھیرے دھیرے آگے بڑھ رہی ہوں تو اس وقت Maps پتہ لگا سکتا ہے اور آپ کو بتا سکتا ہے کہ بہت زیادہ ٹریفک ہے۔ اس لیے اگلی بار Maps کے آپ کو کسی حادثہ کی وارننگ دینے پر اور کسی تیز تر راستہ کی طرف آپ کی رہنمائی کرنے پر، شارٹ کٹ کیلئے شکریہ ادا کرنے کیلئے آپ کے ساتھی ڈرائیورز کا آپ کے پاس ڈیٹا ہوگا۔

خودکار تکمیل کے ساتھ Google تلاش بار

Google آپ کی تلاشوں کی خودکار تکمیل کیسے کرتا ہے

کیا آپ جانتے ہیں کہ جب آپ کوئی چیز تلاش کرتے ہیں اور آپ سے ٹائپنگ کی کوئی غلطی ہو جاتی ہے — اور Google کو کسی طرح معلوم ہو جاتا ہے کہ بہرحال آپ کا کیا مطلب ہے؟ املاء کی درستگی کا ہمارا ماڈل غلطی کی اصلاح کیلئے ان لوگوں سے ماخوذ ڈیٹا کا استعمال کرتا ہے جنہوں نے پہلے اس طرح کی غلطی کی ہے۔ جب آپ ”Barsalona“ ٹائپ کرتے ہیں تو ہم اسی طریقہ سے جانتے ہیں، سب سے زیادہ امکان اس بات کا ہوتا ہے کہ آپ کی مراد ”Barcelona“ ہے۔

آپ کی تلاش کی سرگزشت آپ کی تلاشوں کی خودکار تکمیل میں بھی Google کی مدد کر سکتی ہے۔ مثلاً، اگر آپ نے ازیں قبل "بارسلونا کی پروازیں" تلاش کی ہیں تو ہم آپ کے ٹائپنگ مکمل کرنے سے پہلے تلاش باکس میں اس کی تجویز کر سکتے ہیں۔ یا اگر آپ فٹبال کلب کے مداح ہیں اور اکثر "بارسلونا کے اسکورز" تلاش کیے ہیں تو ہم اسی وقت تجویز کر سکتے ہیں۔

آٹو فل کے ذریعے مکمل کردہ فارم کے ساتھ Chrome ٹیب

Chrome آپ کیلئے فارمز کیسے مکمل کرتا ہے

جب بھی آپ آن لائن کوئی خریداری کرتے ہیں یا کسی اکاؤنٹ کیلئے سائن اپ کرتے ہیں تو آپ اپنی ذاتی معلومات کے ساتھ فارمز پُر کرنے میں وقت صرف کرتے ہیں۔ جب آپ Chrome استعمال کرتے ہیں تو ہم آپ کے نام، پتہ، فون نمبر، ای میل پتہ اور ادائیگی کی معلومات جیسی چیزیں محفوظ کر سکتے ہیں تاکہ ہم آپ کیلئے ان فارمز کی خودکار تکمیل کر سکیں۔ آپ ہمیشہ مخصوص آٹو فل فیلڈز میں ترمیم کر سکتے ہیں یا اس ترتیب کو مکمل طور پر غیر فعال کر سکتے ہیں۔

پروفائل تصویر اور نجی نتائج بٹن کے ساتھ Google تلاش بار

Google تلاش آپ کی اپنی معلومات تلاش کرنے میں کیسے آپ کی مدد کرتا ہے

Google تلاش Gmail،‏ Google تصاویر، کیلنڈر وغیرہ سے مفید معلومات کی بازیافت کر سکتی ہے اور اسے آپ کے نجی تلاش کے نتائج میں دکھا سکتی ہے اس لیے آپ کو خود پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ بس ”میرے معالج دندان کا اپوائنمنٹ“، ”ساحل پر میری تصاویر مجھے دکھائیں“ یا ”میرے ہوٹل کا ریزرویشن کہاں ہے“ جیسی چیزیں تلاش کریں۔ جب تک آپ سائن ان رہیں گے، ہم دیگر Google سروسز سے یہ معلومات حاصل کریں گے اور بس ایک مرحلہ میں اسے آپ کے پاس لائیں گے۔

صارف اور Google معاون کے درمیان چیٹ بلبلے

آپ کا Google معاون چیزوں کو مکمل کرنے میں کس طرح آپ کی مدد کر سکتا ہے

چاہے آپ گھر پر ہوں یا سفر میں ہوں، آپ کا معاون ہمیشہ آپ کی مدد کرنے کیلئے تیار رہتا ہے۔ جب آپ اپنے معاون سے کوئی سوال پوچھتے ہیں یا اسے بتاتے ہیں کہ کیا کرنا ہے تو یہ آپ کی ضرورت کی معلومات آپ کو فراہم کرنے کیلئے دیگر Google سروسز کا ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مثلاً، اگر آپ پوچھتے ہیں کہ "کافی کی کون سی دکانیں قریب ہیں؟" یا "کیا کل مجھے چھتری کی ضرورت پڑے گی؟" آپ کو زیادہ متعلق جواب دینے کیلئے آپ کا معاون Maps اور تلاش نیز آپ کے مقام، دلچسپیوں اور ترجیحات سے معلومات کا استعمال کرتا ہے۔ آپ اپنے معاون کے ساتھ تعاملات سے اکٹھا کردہ ڈیٹا کو دیکھنے یا حذف کرنے کیلئے میری سرگرمی کے ٹول کو ہمیشہ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

اپنے Google تجربے پر کنٹرول رکھیں

یہ کچھ ٹولز ہیں جن کا استعمال آپ اپنی رازداری کا نظم کرنے کیلئے کسی بھی وقت کر سکتے ہیں۔

'میرا اکاؤنٹ' ڈسپلے کیے ہوئے براؤزر

'میرا اکاؤنٹ' میں اپنی رازداری کی ترتیبات کنٹرول کریں

چاہے آپ کے پاس Google اکاؤنٹ ہے یا نہیں، آپ فیصلہ کرتے ہیں کہ کس طرح کا ڈیٹا Google سروسز سے آپ کیلئے بہتر کام کروا سکتا ہے۔ میرا اکاؤنٹ آپ کو ان ٹولز تک فوری رسائی دیتا ہے جو آپ کی ذاتی معلومات کا نظم کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں اور آپ کی رازداری کی حفاظت کرتے ہیں۔

Chrome ونڈو میں گزشتہ تلاشیں

'میری سرگرمی' میں دیکھیں کہ کونسا ڈیٹا آپ کے اکاؤنٹ میں ہے

میری سرگرمی وہ مرکزی جگہ ہے جہاں آپ ہماری سروسز استعمال کر کے اپنی تلاش کردہ، ملاحظہ کردہ اور دیکھی ہوئی ہر چیز تلاش کر سکتے ہیں۔ آپ کی گزشتہ آن لائن سرگرمی یاد رکھنے کو آسان تر بنانے کیلئے، ہم موضوع، تاریخ اور پروڈکٹ کے لحاظ سے تلاش کرنے کیلئے آپ کو ٹولز دیتے ہیں۔ آپ مخصوص سرگرمیوں یا ان مکمل موضوعات کو بھی مستقل طور پر حذف کر سکتے ہیں جنہیں آپ اپنے اکاؤنٹ کے ساتھ وابستہ نہیں رکھنا چاہتے ہیں۔

Chrome پوشیدگی آئیکن

پوشیدگی وضع کے ساتھ ویب کو نجی طور پر براؤز کریں

آپ کی ویب سرگزشت آپ کی تلاش کے نتائج کو مزید مفید بنانے میں مدد کر سکتی ہے، لیکن کچھ اوقات میں آپ نجی طور پر براؤز کرنے کا ارادہ کر سکتے ہیں۔ مثلاً، اگر آپ کسی کمپیوٹر کا اپنی محبوبہ کے ساتھ اشتراک کرتے ہیں تو آپ غالباً نہیں چاہتے ہیں کہ آپ کی براؤزنگ سرگزشت وہ حیرت انگیز سالگرہ کا تحفہ برباد کر دے جسے آپ تلاش کر رہے ہیں۔ ان جیسے لمحات کیلئے، Google Chrome کو اپنی براؤزنگ سرگزشت محفوظ کرنے سے روکنے کیلئے اپنے کمپیوٹر یا موبائل آلہ پر ایک پوشیدگی ونڈو کھولیں۔