کنٹرول حاصل کریں

اپنی رازداری کا نظم کرنے کیلئے آپ کو کنٹرولز حاصل ہیں۔

ہم ڈیٹا کا استعمال اپنی سروسز کو حتی الامکان مفید بنانے کیلئے کرتے ہیں لیکن آپ فیصلہ کرتے ہيں کہ کس قسم کا ڈیٹا ہم جمع اور استعمال کریں۔ ہم نے 'میرا اکاؤنٹ' آپ کو ان استعمال میں آسان ٹولز تک آسان رسائی دینے کیلئے بنایا ہے جو آپ کی رازداری اور سیکیورٹی کا نظم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ مندرجہ ذیل ترتیبات کا جائزہ لے کر آپ فیصلہ کرتے ہیں کہ آپ کا ڈیٹا کیسے Google سروسز سے آپ کیلئے بہتر کام کرا سکتا ہے۔

میرا اکاؤنٹ پر جائیں

پرائیویسی چیک اپ کے ساتھ اپنی رازداری کی ترتیبات کا نظم کریں

بس کچھ منٹ میں، آپ ڈیٹا کی ان قسموں کا نظم کر سکتے ہیں جنہیں Google جمع کرتا ہے، دوستوں کے ساتھ جس ذاتی معلومات کا آپ اشتراک کرتے ہیں اسے اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں یا عوامی بنا سکتے ہیں اور اشتہارات کی ان قسموں کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں جنہیں آپ چاہتے ہیں کہ Google آپ کو دکھائے۔ آپ ان ترتیبات کو جتنی بار چاہیں تبدیل کر سکتے ہیں۔

پرائیویسی چیک اپ شروع کریں

سیکیورٹی چیک اپ کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ بنائیں

اپنے Google اکاؤنٹ کے تحفظ کیلئے پہلی چیز جو آپ کر سکتے ہیں وہ سیکیورٹی چیک اپ کرنا ہے۔ ہم نے اسے یہ توثیق کرنے میں آپ کی مدد کرنے کیلئے بنایا ہے کہ آپ کی بحالی کی معلومات اپ ٹو ڈيٹ ہیں اور یہ کہ آپ کے اکاؤنٹ سے منسلک ویب سائٹس، ایپس اور آلات کو آپ ابھی استعمال کرتے ہیں اور ان پر بھروسہ کرتے ہیں۔ اگر کوئی چیز مشتبہ لگتی ہے تو آپ فوری طور پر اپنی ترتیبات یا پاس ورڈ کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ سیکیورٹی چیک اپ میں بس کچھ منٹ لگتے ہیں اور اسے آپ جتنی بار چاہیں کر سکتے ہیں۔

سیکیورٹی چیک اپ شروع کریں

فیصلہ کریں کہ کونسا ڈیٹا آپ کے اکاؤنٹ کے ساتھ وابستہ کیا جائے

Maps میں معمول کے دو طرفہ سفر کے بہتر اختیارات سے لے کر تلاش میں تیز تر نتائج تک، ہم آپ کا جو ڈیٹا آپ کے اکاؤنٹ میں محفوظ کرتے ہیں وہ Google سروسز کو آپ کیلئے مزید مفید بنا سکتا ہے۔ سرگرمی کنٹرولز استعمال کر کے، آپ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آپ کے اکاؤنٹ کے ساتھ کیا وابستہ کیا جاتا ہے اور مخصوص قسم کے ڈیٹا کی جمع آوری کو موقوف کر سکتے ہیں — مثلاً آپ کی تلاشیں اور براؤزنگ سرگرمی، وہ مقامات جہاں آپ جاتے ہیں اور آپ کے آلات کی معلومات۔

سرگرمی کنٹرولز پر جائیں

اپنی ترجیحات پر مبنی اشتہارات کنٹرول کریں

اپنے اشتہارات کی ترتیبات میں، آپ اپنی دلچسپی کے موضوعات کی بنیاد پر اشتہارات کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ مثلاً، اگر آپ Google کو یہ بتانے کیلئے کہ آپ پاپ موسیقی پسند کرتے ہیں اشتہارات ذاتی نوعیت کا بنانے کی ترتیبات استعمال کرتے ہیں تو YouTube میں سائن ان ہونے پر آئندہ کی ریلیزز اوراپنے قریب کے شوز کیلئے اشتہارات دیکھ سکتے ہیں۔

اگر آپ سائن ان ہونے پر اشتہارات ذاتی نوعیت کا بنانے کو آف کر دیتے ہیں تو ہم سبھی Google سروسز اسی طرح ہمارے ساتھ شراکت کرنے والی ویب سائٹس اور ایپس پر آپ کی دلچسپیوں سے متعلقہ اشتہارات آپ کو دکھانا بند کر دیں گے۔ اگر آپ سائن آؤٹ ہیں تو اشتہارات ذاتی نوعیت کا بنانے کو آف کرنے سے صرف Google سروسز پر اثر پڑتا ہے جہاں اشتہارات کو دکھایا جاتا ہے۔

اشتہارات کی ترتیبات پر جائیں

'میری سرگرمی' میں دیکھیں کہ کونسا ڈیٹا آپ کے اکاؤنٹ میں ہے

'میری سرگرمی' وہ مرکزی جگہ ہے جہاں آپ ہماری سروسز استعمال کر کے اپنی تلاش کردہ، ملاحظہ کردہ اور دیکھی ہوئی چیزیں تلاش کر سکتے ہیں۔ آپ کی گزشتہ آن لائن سرگرمی یاد رکھنے کو آسان تر بنانے کیلئے، ہم موضوع، تاریخ اور پروڈکٹ کے لحاظ سے تلاش کرنے کیلئے آپ کو ٹولز دیتے ہیں۔ آپ مخصوص سرگرمیوں یا ان مکمل موضوعات کو بھی مستقل طور پر حذف کر سکتے ہیں جنہیں آپ اپنے اکاؤنٹ کے ساتھ وابستہ نہیں رکھنا چاہتے ہیں۔

میری سرگرمی پر جائیں

اپنے اکاؤنٹ کی بنیادی معلومات کا جائزہ لیں

Google سروسز پر آپ جس ذاتی معلومات کا اشتراک کرتے ہیں اسے کنٹرول کریں — مثلاً آپ کا نام، ای میل پتہ اور فون نمبر۔

اپنی ذاتی معلومات کا جائزہ لیں

اپنا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کریں کے ساتھ اپنا مواد کسی بھی جگہ لے جائیں

آپ کی تصاویر۔ آپ کی ای میلز۔ آپ کے رابطے۔ یہاں تک کہ آپ کے بُک مارکس۔ آپ کو اپنے Google اکاؤنٹ میں اسٹور کردہ مواد پر کنٹرول حاصل ہے۔ اسی لیے ہم نے 'اپنا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کریں' تخلیق کیا ہے — لہذا آپ ایک کاپی بنا سکتے ہیں، اس کا بیک اپ لے سکتے ہیں یا اسے کسی دوسری سروس میں منتقل کر سکتے ہیں۔

'اپنا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کریں' پر جائیں