اشتہارات کے کام کرنے کا طریقہ

ہم آپ کی ذاتی معلومات کسی کو فروخت نہیں کرتے ہیں۔

زیادہ تر ہمارا کاروبار اشتہارات دکھانے پر مبنی ہے، Google سروسز اور ہمارے ساتھ شراکت کرنے والی ویب سائٹس اور موبائل ایپس دونوں پر۔ اشتہارات ہماری سروسز کو ہر ایک کیلئے مفت بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ آپ کو یہ اشتہارات دکھانے کیلئے ہم ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں لیکن ہم آپ کے نام، ای میل پتہ اور ادائیگی کی معلومات جیسی ذاتی معلومات فروخت نہیں کرتے ہیں۔

اشتہارات کو متعلقہ بنانے کیلئے ہم ڈیٹا استعمال کرتے ہیں

آپ کی تلاشوں اور مقام ،آپ کی استعمال کردہ ویب سائٹس اور ایپس، آپ کی ملاحظہ کردہ ویڈیوز اور اشتہارات اور آپ کی عمر کی حد، صنف اور دلچسپی کے موضوعات جیسی آپ کے ذریعے ہمیں فراہم کردہ ذاتی معلومات سمیت، آپ کے آلات سے جمع کردہ ڈیٹا کا استعمال کر کے ہم آپ کو مفید اشتہارات دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اگر آپ سائن ان ہیں اور آپ کے اشتہارات کی ترتیبات کی بنیاد پر، یہ ڈیٹا ان اشتہارات کو مطلع کرتا ہے جنہیں آپ اپنے آلات پر دیکھتے ہیں۔ اس لیے اگر آپ دفتر میں اپنے کمپیوٹر پر کوئی سفری ویب سائٹ ملاحظہ کرتے ہیں تو آپ کو بعد میں اس رات اپنے فون پر پیرس کے ہوائی جہاز کے کرایے کے بارے میں اشتہارات دکھائی دے سکتے ہیں۔

مشتہرین صرف ان اشتہارات کیلئے ادائیگی کرتے ہیں جنہیں لوگ دیکھتے یا تھپتھپاتے ہیں

جب مشتہرین ہمارے ساتھ اشتہار کی مہمیں چلاتے ہیں تو وہ ہمیں صرف اس بنیاد پر ادائیگی کرتے ہیں کہ وہ اشتہارات حقیقت میں کس طرح کارکردگی کرتے ہیں — کبھی بھی آپ کی ذاتی معلومات کی بنیاد پر نہیں۔ اس میں ہر وہ وقت شامل ہو سکتا ہے جب کوئی شخص کسی اشتہار کو دیکھتا یا تھپتھپاتا ہے یا کوئی اشتہار دیکھ کر کوئی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے یا کوئی درخواست فارم پُر کرنے جیسی کوئی کارروائی کرتا ہے۔

ہم مشتہرین کو دکھاتے ہیں کہ کتنی اچھی طرح سے ان کی مہمات نے کام کیا

ہم مشتہرین کو ان کے اشتہارات کی کارکردگی کے بارے میں ڈیٹا دیتے ہیں لیکن ہم یہ کام آپ کی کسی ذاتی معلومات کا انکشاف کیے بغیر کرتے ہیں۔ آپ کو اشتہارات دکھانے کی کارروائی میں ہر مرحلہ پر، ہم آپ کی ذاتی معلومات کو محفوظ اور نجی رکھتے ہیں۔

Google سروسز اور پارٹنر سائٹس پر اشتہارات کے کام کرنے کا طریقہ

ہم آپ کیلئے مفید اشتہارات دکھانے کیلئے ڈیٹا استعمال کرتے ہیں، چاہے وہ Google سروسز پر ہوں یا ہمارے ساتھ شراکت کرنے والی ویب سائٹس اور موبائل ایپس پر ہوں۔

براؤزر ونڈو میں مختلف رنگوں والی بائیکس

تلاش کے اشتہارات کیسے کام کرتے ہیں

جب آپ Google تلاش استعمال کرتے ہیں تو اشتہارات متعلقہ تلاش کے نتائج کے آگے یا ان کے اوپر ظاہر ہو سکتے ہیں۔ اکثر اوقات آپ کی کی گئی حالیہ تلاش اور آپ کا مقام ان اشتہارات کا باعث بنتے ہیں۔ مثلاً، اگر آپ "بائیکس" تلاش کرتے ہیں تو آپ اپنے آس پاس سائیکل برائے فروخت کیلئے اشتہارات دیکھ سکتے ہیں۔

دوسرے معاملات میں، مزید مفید اشتہارات پیش کرنے میں مدد کرنے کیلئے ہم آپ کی گزشتہ تلاشیں یا آپ کی ملاحظہ کردہ سائٹس جیسا اضافی ڈیٹا استعمال کرتے ہیں۔ چونکہ آپ پہلے ہی "بائیکس" تلاش کر چکے ہیں، اس لیے اب اگر آپ "تعطیلات" تلاش کرتے ہیں تو آپ تعطیل کے دوران بائیکنگ کیلئے جانے لائق مقامات کیلئے تلاش اشتہارات دیکھ سکتے ہیں۔

Gmail میں Google اشتہارات کو زرد میں ہائی لائٹ کیا جاتا ہے

YouTube اشتہارات کیسے کام کرتے ہیں

جب آپ YouTube پر ویڈیوز دیکھتے ہیں تو آپ کو اس سے پیشتر چل رہے یا ویڈیو صفحہ پر اشتہارات نظر آ سکتے ہیں۔ یہ اشتہارات آپ کی دیکھی ہوئی ویڈیوز اور آپ کی حالیہ YouTube تلاشوں جیسے دیگر ڈیٹا پر مبنی ہو سکتے ہیں۔

مثلاً، اگر آپ ”فیشن سے متعلق تجاویز“ تلاش کرتے ہیں یا خوبصورتی سے متعلق ویڈیوز دیکھتے ہیں تو نئی خوبصورتی سیریز کیلئے آپ ایک اشتہار دیکھ سکتے ہیں۔ ان اشتہارات سے آپ جو ویڈیوز دیکھتے ہیں ان کے تخلیق کاروں کا تعاون کرنے میں مدد ملتی ہے

بہت سے YouTube اشتہارات ایسے ہیں جنہیں اگر آپ نہیں دیکھنا چاہتے تو انہیں نظر انداز کر سکتے ہیں۔

خوش عورت کی YouTube ویڈیو میں رجحان ساز دھوپ کے چشموں کیلئے پاپ اپ اشتہار ہے

Gmail اشتہارات کیسے کام کرتے ہیں

Gmail میں آپ کے ملاحظہ کردہ اشتہارات آپ کے ان باکس میں موجود پیغامات کے کلیدی الفاظ جیسے ڈیٹا پر مبنی ہیں۔ یہ کارروائی مکمل طور پر خودکار ہے؛ آپ کو اشتہارات دکھانے کیلئے کوئی بھی آپ کی ای میلز کو نہیں پڑھتا ہے۔

مثلاً، اگر آپ کو حال ہی میں تصویر کشی اور کیمروں کے بارے میں بہت سارے پیغامات موصول ہوئے ہیں تو پھر آپ کو کسی مقامی کیمرا اسٹور کی جانب سے کسی ڈیل کے بارے میں ایک اشتہار نظر آ سکتا ہے۔

پروفائل تصویر والے براؤزر میں اسٹائلش سبز بیگ کیلئے ایک اشتہار ہے

Google پارٹنر سائٹس پر اشتہارات کیسے کام کرتے ہیں

اشتہارات دکھانے کیلئے بہت سی ویب سائٹس اور موبائل ایپس ہمارے ساتھ شراکت کرتی ہیں۔ ہمارے ساتھ ہمارے صارفین کے ذریعے اشتراک کردہ ذاتی معلومات اور آپ کی آن لائن سرگرمیوں کے بارے میں ہمارے جمع کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر یہ مشتہرین دیے گئے اشتہارات کو ناظرین کی ”اقسام“ کو دکھانے کا فیصلہ کرتے ہیں: مثلاً، ”25 – 34 سال کے وہ مرد جن کی سفر میں دلچسپی ہے۔“

ہم آپ کی پہلے ملاحظہ کردہ سائٹس کی بنیاد پر بھی آپ کو اشتہارات دکھا سکتے ہیں — مثلاً، آپ ان سرخ جوتوں کیلئے اشتہار دیکھ سکتے ہیں جنہیں آپ نے اپنی آن لائن خریداری کارٹ میں شامل کیا ہے لیکن نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن ہم یہ آپ کے نام، ای میل پتہ یا بلنگ کی معلومات جیسی کسی ذاتی معلومات کا انکشاف کیے بغیر کرتے ہیں۔

اپنے Google اشتہارات کے تجربے پر کنٹرول حاصل کریں

آپ جن اقسام کے اشتہارات دیکھتے ہیں ان کو کنٹرول کرنے کیلئے ہم آپ کو ٹولز دیتے ہیں چاہے آپ سائن ان ہوں یا سائن آؤٹ ہوں۔

اشتہار کی ترتیبات اور دھوپ کے چشموں کیلئے اشتہار کے ساتھ ٹیبلیٹ

اپنی ترجیحات پر مبنی اشتہارات کنٹرول کریں

اپنی اشتہارات کی ترتیبات میں، آپ اپنی دلچسپی کے موضوعات کی بنیاد پر اشتہارات کنٹرول کر سکتے ہیں۔ مثلاً، اگر آپ Google کو یہ بتانے کیلئے کہ آپ پاپ موسیقی پسند کرتے ہیں اشتہارات ذاتی نوعیت کا بنانے کی ترتیبات استعمال کرتے ہیں تو YouTube میں سائن ان ہونے پر آئندہ کی ریلیزز اوراپنے قریب کے شوز کیلئے اشتہارات دیکھ سکتے ہیں۔

اگر آپ سائن ان ہونے پر اشتہارات ذاتی نوعیت کا بنانے کو آف کر دیتے ہیں تو ہم سبھی Google سروسز اسی طرح ہمارے ساتھ شراکت کرنے والی ویب سائٹس اور ایپس پر آپ کی دلچسپیوں سے متعلقہ اشتہارات آپ کو دکھانا بند کر دیں گے۔ اگر آپ سائن آؤٹ ہیں تو اشتہارات ذاتی نوعیت کا بنانے کو آف کرنے سے صرف Google سروسز پر اثر پڑتا ہے جہاں اشتہارات کو دکھایا جاتا ہے۔

سب سے اوپر ایک خاموش کرنے کے بٹن کے ساتھ ایک سبز کار کیلئے Google اشتہار

ان اشتہارات کو ہٹائیں جنہیں آپ نہیں دیکھنا چاہتے ہیں

ہم آپ کو بہت سارے ایسے اشتہارات پر 'اس اشتہار کو خاموش کریں' کی اہلیت دیتے ہیں جو ہم اپنی پارٹنر ویب سائٹس اور ایپس کے ذریعہ دکھاتے ہیں۔ اشتہار کے کونے میں ”X“ کو منتخب کرکے، آپ ایسے اشتہارات کو ہٹا سکتے ہیں جنہیں آپ اب متعلق نہیں پاتے ہیں۔

مثلاً، جب آپ نئی کار کی تلاش میں تھے اس وقت کار کے اشتہارات مفید ہو سکتے تھے، لیکن اپنی نئی گاڑی میں آپ کے بخوشی سوار ہو جانے کے بعد، ممکن ہے آپ نے ابھی ابھی جو کار خریدی ہے اس کیلئے Google سے مزید اشتہارات دیکھنا نہیں چاہتے ہوں۔

اگر آپ سائن ان ہیں اور آپ کے اشتہارات کی ترتیبات کی بنیاد پر، یہ کنٹرول ہمارے ساتھ شراکت کرنے والی ویب سائٹس اور ایپس پر آپ کے سائن ان کردہ آلات پر لاگو ہوگا۔

اشتہارات دکھانے والی Google سروسز پر 'اس مشتہر کو مسدود کریں' کا استعمال کر کے آپ سائن ان کیے بغیر بھی اشتہارات کو مسدود کر سکتے ہیں۔

سب سے اوپر دائیں جانب ایک معلوماتی بٹن کے ساتھ دھوپ کے چشموں کیلئے اشتہار

جانیں کہ آپ کو اشتہارات دکھانے کیلئے ہم کونسا ڈیٹا استعمال کرتے ہیں

ہم وہ ڈیٹا بہتر انداز میں سمجھنے میں آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں جو آپ کو اشتہارات دکھانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ 'یہ اشتہار کیوں' ایک ایسی خصوصیت ہے جو آپ کو یہ جاننے کیلئے ایک پرامپٹ پر کلک کرنے کی اجازت دیتی ہے کہ آپ کوئی دیا گیا اشتہار کیوں دیکھ رہے ہیں۔ مثلاً، ممکن ہے کہ آپ کسی لباس کیلئے وہ اشتہار دیکھ رہے ہیں کیونکہ آپ فیشن کی ویب سائٹس ملاحظہ کرتے رہے ہیں۔ یا اگر آپ کسی ریسٹورنٹ کیلئے اشتہار دیکھتے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ آپ یہ دریافت کریں کہ ایسا آپ کے مقام کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ اس قسم کا ڈیٹا آپ کو ایسی چیزوں کے بارے میں اشتہارات دکھانے میں ہماری مدد کرتا ہے جو آپ کیلئے مفید ہو سکتی ہیں۔ لیکن یاد رکھیں، ہم اس ڈیٹا کا کبھی بھی مشتہرین کے ساتھ اشتراک نہیں کرتے ہیں۔